Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بنی گالہ میں غیر قانونی تعمیرات پر سپریم کورٹ برہم

اسلام آباد..سپریم کورٹ نے سی ڈی اے اور اسلام آباد انتظامیہ سے بنی گالہ میں گذشتہ 20 سال کے دوران تعمیرات کا ریکارڈ اور راول جھیل کے کناروں پر الاٹمنٹ کی تفصیلات طلب کرلیں۔ سی ڈی اے کی رپورٹ پر عمران خان سے بھی وضاحت مانگ لی ۔عدالت نے بنی گالہ میں غیر قانونی تعمیرات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سی ڈی اے اور اسلام آباد انتظامیہ جواب دیں کہ وہ اس وقت کیا کررہے تھے جب علاقے میں غیر قانونی تعمیرات جاری تھیں۔جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ بنی گالہ میں ایک غیر قانونی گھر گرانا ہے تو تمام غیر قانونی تعمیرات گرانا ہوں گی۔ یہ عدالت کا کام نہیں کہ ہزاروں گھروں کو گرانے کا حکم دے۔ ادارے اس حوالے سے خود فیصلہ کریں۔ از خود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے کہا کہ سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی سی ڈی اے کی رپورٹ پہلے میڈیا کو دی گئی تھی ۔ سی ڈی ا۔ے نے اپنی رپورٹ میں بنی گالہ میں عمران خان کے گھر سمیت 122 عمارتیں غیر قانونی قرار دے کر گرانے کی تجویز دی گئی تھی۔

 

شیئر: