Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شارجہ ایئرپورٹ پر تین ماہ میں مسافروں کی تعداد 51 لاکھ سے زیادہ

شیڈول اور نان شیڈول پروازوں کی تعداد 30 ہزار 737 رہی (فوٹو: وام)
شارجہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سال 2025 کی تیسری سہ ماہی میں مسافروں کی تعداد 51 لاکھ 27 ہزار 120 تک پہنچ گئی، 16.7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
وام کے مطابق گزشتہ سال کی اسی مدت کے دوران مسافروں کی تعداد 43 لاکھ 90 ہزار رہی۔
فلائٹ ایکٹویٹی بھی بڑھی ہے، شیڈول اور نان شیڈول پروازوں کی تعداد 30 ہزار 737 رہی، جو 10.7 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سال کے دوران پروازوں کی تعداد27 ہزار 758 ریکارڈ کی گئی تھی۔
کارگو آپریشنز میں بھی 3.9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، کارگو کا حجم 3.9 فیصد بڑھ کر 48 ہزار ٹن سے زیادہ ہوگیا۔
 شارجہ ایئرپورٹ اتھارٹی کے چیئر میں علی سلیم المدفع نے کہا کہ’ یہ کارکردگی ایئرپورٹ کی مستحکم ترقی اور ایوی ایشن سیکٹر کی سپورٹ میں اس کے اہم کردار کو ظاہر کرتی ہے۔
یاد رہے شارجہ ایئرپورٹ نے گزشتہ برس 2024 میں 17 ملین سے زیادہ مسافروں کا خیرمقدم کیا۔ 2023 کے مقابلے میں 11.4 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
 پروازوں کی تعداد بھی نمایاں اضافہ دیکھا گیا جو بڑھ کر ایک لاکھ 7 ہزار760 تک پہنچ گئی، جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 9.5 فیصد زیادہ ہے۔

 

شیئر: