Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت ایئر ویز کے چار سعودی شہروں سمیت 20 نئے روٹس

ایئر ویز کے موسم سرما کے شیڈول میں متعدد نئے شہر شامل ہیں ( فائل فوٹو: عرب نیوز)
کویت ایئر ویز کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے انکشاف کیا ہے کہ کمپنی 2023 میں 20 نئے سٹیشنوں کےلیے پروازیں شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق کویت ایئر ویز کے موسم سرما کے شیڈول میں متعدد نئے شہر شامل ہیں کیونکہ ایئر لائنز دنیا بھر میں اپنے نیٹ ورک کو متنوع بنانے کی طرف بڑھ رہی ہیں۔
کویت ایئر ویز میں ڈسٹری بیوشن اور نیٹ ورک پلاننگ کی ڈائریکٹر شروق العودضی نے کہا کہ ’ کمپنی ان مارکیٹوں اور ڈیسٹینیشنز کی فزیبلٹی کے ساتھ ساتھ ان کے لیے صارفین کی طلب کی حد تک درست سٹیڈیز تیار کر رہی ہے‘۔
کویت ایئر لائن جون میں ہنگری کے بوڈاپیسٹ سے سپین کے ملاگا کے لیے ہفتے میں دو پروازیں، بوسنیا کے سرائیوو کے لیے ہفتے میں تین پروازیں اور یونان کے میکونوس کے لیے ہفتے میں دو پروازیں چلائے گی۔
شروق العودضی نے انکشاف کیا کہ یہ یونان کے ایتھنز کے لیے ان کی پروازوں کے علاوہ ہے جس میں آسٹریا میں ویانا کے لیے ہر ہفتے ایک پرواز، فرانس میں نیس کے لیے ہفتے میں تین پروازیں اور ترکی میں انطالیہ کے لیے ہفتے میں دو پروازیں ہیں۔
کویت ایئر ویز میں ڈسٹری بیوشن اور نیٹ ورک پلاننگ کی ڈائریکٹر نے بتایا کہ ترکی میں ترابزون کے لیے آپریشنز میں ترکی میں بودرم کے لیے ہفتے میں تین پروازیں، مصر میں شرم الشیخ کے لیے ہفتے میں تین پروازیں اور عمان کے سلالہ کے لیے ہفتے میں تین پروازیں شامل ہوں گی۔

کویت ایئر ویز اپریل سے ترکی میں ازمیر کے لیے اپنی پروازیں بھی چلائے گی ( فوٹو: ٹوئٹر)

انہوں نے وضاحت کی کہ ’ کمپنی اپریل سے ترکی میں ازمیر کے لیے اپنی پروازیں بھی چلائے گی جس میں ہفتے میں تین پروازیں منگل، جمعرات اور اتوار کو ہوں گی جب کہ مارچ سے مصر کے سکندریہ کے لیے  ہفتے میں تین پروازیں پیر، جمعہ اور اتوار کو ہوں گی۔
واضح رہے کہ کمپنی کا یہ اعلان اس وقت سامنے آیا ہے جب کویت ایئرویز نے اکتوبر سے شروع ہونے والے اپنے موسم سرما کے شیڈول میں متعدد نئے شہروں کو شامل کیا ہے جیسا کہ سپین میں بارسلونا، جرمنی میں برلن، اور سعودی عرب میں ابہا، العلا، طائف اور القصیم شامل ہیں۔

شیئر: