Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ سرکاری دورے پر عمان پہنچ گئے

مسقط انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرعمانی ہم منصب نے ان کا خیرمقدم کیا ( فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اتوار کو سلطنت عمان کے سرکاری دورے پر مسقط پہنچ گئے۔
سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق مسقط کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرعمانی ہم منصب سید بدر بن حمد بن حمود البوسعیدی نے ان کا خیرمقدم کیا۔
اس موقع پرعمان میں سعودی سفیر عبداللہ بن سعود العنزی بھی موجود تھے۔

شیئر: