Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور عمان کا مواصلات اور ڈیجیٹل انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں معاہدہ

دونوں ملکوں نےایک ایگزیکٹو پروگرام پر دستخط کیے ہیں ( فوٹو: عرب نیوز)
سعودی عرب اور عمان نے مواصلات، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے بنیادی ڈھانچے اور زیر سمندر کیبل سرمایہ کاری کے شعبے میں ایک ایگزیکٹو پروگرام پر دستخط کیے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق معاہدے پر سعودی عرب کے وزیر مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی عبداللہ السواحہ اور عمان کی وزارت ٹرانسپورٹ، مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر سید بن حمود المعالی کی موجودگی میں دستخط کیے گئے۔
سرکاری خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق اس پروگرام کا مقصد دونوں ممالک کے جغرافیائی محل وقوع سے فائدہ اٹھانا اور ان میں سے گزرنے والی آبدوز اور زیر سمندر کیبل میں سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔
یہ مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون کو بڑھانے اور ڈیٹا کے تبادلے کے لیے تیز رفتار ڈیجیٹل انٹرکنکشن کے لیے کام کا مشترکہ ماحول بنائے گا۔
ایگزیکٹیو پروگرام کا مقصد سرمایہ کاری کے اداروں اور لائسنس یافتہ کمپنیوں کے ذریعے علاقائی ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی کو نافذ کرنے،عالمی ڈیٹا سینٹرز اور کلاؤڈ سروسز میں سرمایہ کاری کو بڑھانا ہے۔
یکم فروری کو ریاض میں منعقد ہونے والی سعودی عمان سرمایہ کاری فورم اور نمائش میں دونوں خلیجی ریاستوں کے درمیان سرمایہ کاری اور صنعت کے شعبوں میں طویل مدتی اقتصادی شراکت داری کو بڑھانے کے مختلف طریقوں اور ذرائع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی وزارت سرمایہ کاری نے عمان کے ایک سینئیر وفد کی میزبانی کی جس کا اختتام بائیو کیمیکل، توانائی، کان کنی، مالیاتی سرمایہ کاری، لاجسٹکس، میری ٹائم ٹرانسپورٹ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں مفاہمت کی 13 یادداشتوں پر دستخطوں پر ہوا۔
سعودی عرب اور عمان کے درمیان ان معاہدوں سے دیرینہ شراکت داری کی نشاندہی ہوتی ہے جس میں حالیہ برسوں میں تیزی آئی ہے۔
چار روزہ نمائش نے دونوں ممالک کے درمیان کئی شعبوں میں مضبوط اقتصادی تعلقات کو اجاگر کیا اور سرمایہ کاری کے مواقع کو فروغ دینے، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں بشمول دونوں اطراف کی کاروباری مصنوعات کی نمائش کی۔

شیئر: