Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی میں تمام ٹیکسیوں کو 2027 تک ماحول دوست بنانے کا اعلان

پہلے ہی دبئی میں 72 فیصد ٹیکسیوں کو ہابئرڈ کیا جا چکا ہے (فائل فوٹو: ای ڈی نیوز)
دبئی میں روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے 2027 تک تمام ٹیکسیوں کو ماحول بنانے کے منصوبے کی منظوری دی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق اس پانچ سالہ منصوبے کے تحت ٹیکسیوں کو ہائبرڈ اور ہائیڈروجن پر منتقل کیا جائے گا۔ یہ اس پلان کے تحت کیا جا رہا ہے جس میں اتھارٹی 2050 تک پبلک ٹرانسپورٹ کو ماحول دوست بنانا چاہتی ہے۔
روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی پہلے ہی دبئی میں 72 فیصد ٹیکسیوں کو ہابئرڈ کر چکی ہے۔
اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل متر محمد الطائر نے کہا کہ ’گاڑیوں کو ماحول دوست بنانے کے تجربے سے تصدیق ہو چکی ہے کہ ماحول میں کاربن کے اخراج میں کمی ہوئی ہے۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’ہائبرڈ گاڑیاں عام گاڑیوں کے مقابلے میں زیادہ دیر چلتی ہیں اور کم خرچ ثابت ہوتی ہیں۔ ان کی قیمت، مرمت، فیول کے اخراجات، انشورنس پریمیم اور دیگر اخراجات روایتی گاڑیوں سے 50 فیصد کم ہوتے ہیں۔‘
پہلے مرحلے میں 50 فیصد ٹیکسیوں کو ماحول دوست بنانے سے کاربن کے اخراج میں سالانہ چار لاکھ 20 ہزار ٹن کمی ہوئی۔

شیئر: