معاہدے پر وزارت سرمایہ کاری کے ہیڈ کوارٹر ریاض میں میں دستخط کیے گئے۔ معاہدے کی شرائط کے تحت کمپنیاں ابتدائی طور پر دارالحکومت میں چھ مراکز کھولیں گی اور اگلے سال تک لجام نیٹ ورک میں توسیع کریں گی۔
ایک پریس ریلیز کے مطابق کہ یہ مراکز ویلنیس خدمات بھی پیش کریں گے جن میں وٹامن انجیکشن، آکسیجن روم اور کریو تھراپی کے ساتھ ساتھ تکمیلی ادویات کی خدمات بھی شامل ہیں جن میں سپورٹس کی ادویات اور بحالی کے جدید علاج پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔
برجیل ہولڈنگز کے سی ای او نے عرب نیوز کو بتایا کہ ’ لجام سپورٹس کے ساتھ شراکت داری مملکت کے ہیلتھ کیئر سیکٹر کی جانب سے پیش کردہ وسیع مواقع کو کھولنے کا پہلا قدم ہے۔ ہم مملکت میں ہسپتال کے متعدد اثاثوں کو چلانے اور برقرار رکھنے کے امکان کے ساتھ ساتھ خصوصی طبی نگہداشت فراہم کرنے میں ممکنہ علیحدہ شراکت کے بارے میں بات کر رہے ہیں‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’ یہ شراکت داری ہمیں لجام کے وسیع نیٹ ورک کے ذریعے اس کے بڑے کسٹمر بیس تک رسائی فراہم کرتے ہوئے کم سے کم سرمائے کے ساتھ مملکت تک رسائی کی اجازت دے گی‘۔
برجیل ہولڈنگز کے بانی اور چیئرمین شمشیر وائلل نے کہا کہ ’ لجام کے ساتھ ہمارا تعاون بحالی اور سپورٹس ادویات میں اعلیٰ معیار کی خدمات فراہم کرنے کے لیے اہم ہے کیونکہ ہم نے سعودی عرب میں کام شروع کیا ہے جو سپورٹس اور بالخصوص فٹ بال سے اپنی محبت کے لیے مشہور ہے‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’ یہ خدمات ایک عالمی معیار کا سپورٹ سسٹم بنائے گی جو کھلاڑیوں کو اپنی کارکردگی کی سطح کو بلند کرنے کے قابل بنائے گی۔ ہم مملکت کے وژن 2030 کی حمایت کرنے کے لیے بھی پرعزم ہیں جو کھیلوں کو فروغ دینے کے لیے نجی شعبے کے ساتھ شراکت داری کی اہمیت کو تسلیم کرتا ہے‘۔
لجام سپورٹس کے چیئرمین علی بن حمد الصغری نے کہا کہ ’ یہ قدم ہیلتھ کیئر اور جسمانی فٹنس کی سطح کو بلند کرنے اور صحت مند زندگی کے حصول کے لیے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کرنے کے لیے کمپنی کے عزم کی تصدیق کرتا ہے‘۔