چار برس قبل خروج نہائی لگوایا مگر سفر نہیں کیا، دوبارہ کیسے نکلے گا؟
چار برس قبل خروج نہائی لگوایا مگر سفر نہیں کیا، دوبارہ کیسے نکلے گا؟
بدھ 8 فروری 2023 0:18
خروج نہائی لگنے کے بعد 60 دن کی مہلت ہوتی ہے (فائل فوٹو: ایس پی اے)
سعودی محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن جو وزارت داخلہ کا ذیلی ادارہ ہے قوانین کے مطابق مملکت میں مقیم غیر ملکیوں کے اقامے، خروج وعودہ اور خروج نہائی کے اجرا کا ذمہ دار ہے۔
مملکت میں رہائش پذیرغیرملکی افراد جب مستقل بنیاد پر اپنے ملک جاتے ہیں تو انہیں فائنل ایگزٹ جسے عربی میں خروج نہائی کہا جاتا ہے حاصل کرنا ضروری ہوتا ہے جبکہ چھٹی پر جانے کے لیے خروج و عودہ لینا ہوتا ہے۔
خروج نہائی کے حوالے سے ایک شخص نے استفسار کیا ہے ’کفیل نے چار برس قبل خروج نہائی لگایاتھا مگرمیں جا نہیں سکا۔ کیا اب دوبارہ خروج نہائی لگایا جاسکتا ہے۔؟
سعودی محکمہ پاسپورٹ ’جوازات ‘ کے قانون کے مطابق خروج نہائی ویزا لگانے کے بعد غیرملکی کے پاس 60 دن کی مہلت ہوتی ہے۔ اس دوران اسے سفرکرنا ضروری ہوتا ہے‘۔
’اگرمقررہ ملنے والی مہلت میں سفرکرنے کا ارادہ کینسل ہوجائے اس صورت میں مقررہ 60 روزہ مہلت کے اندر خروج نہائی کینسل کرانا ہوگا‘۔
خروج نہائی کینسل نہ کرانے کی صورت میں ایک ہزار ریال جرمانہ عائد کیاجاتا ہے۔ مقررہ جرمانےکی عدم ادائیگی کی صورت میں اقامہ سیز ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے دشواری کا سامنا کرنا پڑتاہے۔
خروج نہائی کینسل نہ کرانے کی صورت میں جرمانہ ادا کرنا ضروری ہے جو کہ ایک ہزار ریال ہوتا ہے۔ اس صورت میں جبکہ خروج نہائی کینسل نہ کرایا گیا ہو اوراقامہ بھی تجدید نہ کیا گیا ہو۔
اقامہ تجدید نہ کرانے پر500 ریال جرمانہ عائد کیاجاتا ہے۔ اقامہ کی عدم تجدید پرعائد ہونے والے جرمانہ اورخروج نہائی کو کینسل نہ کرانے پرایک ہزار ریال جرمانہ ادا کرنے کے بعد اقامہ تجدید کرایا جائے گا۔
اقامہ تجدید کرانے کے لیے مقررہ جرمانوں فیس کی ادائیگی کی جائے( فائل فوٹو: ایس پی اے)
خیال رہے جتنے برس اقامہ ایکسپائررہا ہے اسی حساب سے اقامہ کی فیس بھی ادا کرنا ضروری ہوتا ہے۔ اقامہ کی فیس اگردوبرس سے ادا نہیں کی تو اسکی فیس اور500 ریال جرمانہ بمعہ خروج نہائی استعمال نہ کرنے اوراسے کینسل نہ کرانے پرعائد ہونے والا 1000 ریال کا جرمانہ ادا کرنا ضروری ہے۔
جرمانوں کی ادائیگی کے بعد اقامہ تجدید کرایا جائے گا جس کے بعد خروج نہائی ویزہ حاصل کیاجاسکتا ہے۔ اقامہ ایکسپائرہونے کی صورت میں خروج نہائی ویزہ نہیں لگایا جاسکتا۔
اقامہ تجدید کرانے کے لیے مقررہ جرمانوں اوراقامہ فیسوں کی ادائیگی کے بعد ہی دوبارہ خروج نہائی حاصل کیا جائے گا۔