Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آن لائن اقامہ تجدید کرانے پر نیا کارڈ کیسے حاصل کریں؟

اقامہ کارڈ میں اب ایکسپائری کی تاریخ نہیں دی جاتی ( فائل فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن وزارت داخلہ کا ذیلی ادارہ ہے' قوانین کے مطابق  مملکت میں مقیم غیر ملکیوں کے اقامے، خروج وعودہ اور خروج نہائی کے اجرا کا ذمہ دار ہے۔
جوازات سے ایک شہری نے دریافت کیا کہ ’کارکن کا آن لائن اقامہ تجدید کرانے کے بعد ڈیلیوری کا کوئی آپشن نہیں آیا، تجدید کے بعد نیا اقامہ کارڈ کس طرح حاصل کیاجاسکتا ہے؟‘ 
سوال کے جواب میں جوازات کا کہنا تھا کہ ’اقامہ کی تجدید جوازات کے سسٹم میں کرانے کے بعد نیا کارڈ حاصل کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی‘۔ 
’کارڈ میں ایکسپائری کی تاریخ نہیں دی جاتی۔ وہ غیرملکی جن کے اقاموں میں ایکسپائری کی تاریخ درج ہے ان کے لیے نیا کارڈ پرنٹ کیاجاتا ہے‘۔ 
تاہم ضرورت پڑنے پرڈاک کی ’واصل‘ سروس سے مستفیض ہوسکتے ہیں جس کےذریعے نیشنل ایڈریس پراقامہ کارڈ ڈیلیورکرایاجاسکتا ہے۔ 
واضح رہے سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے آن لائن سروسزکی فراہمی کے بعد سے ہمیشہ اس کے معیارکوبہتربنانے کے لیے کوشاں ہے۔ 
آن لائن سروسزکا مقصد جہاں شہریوں اورمقیم غیرملکیوں کو ہرممکن سہولت فراہم کرنا ہے وہاں مملکت کے سرکاری اداروں سےروایتی کاغذی کارروائی کو مرحلہ وارختم کرنا بھی ہے تاکہ سرکاری اداروں کے معاملات کوبہترکیاجائے اورلوگوں کوہرممکن حد تک سہولت فراہم کی جائے۔ 
 وزارت داخلہ کے ذیلی ادارہ ’جوازات‘ کی جانب سے غیرملکیوں کے رہائشی کارڈ اورخروج وعودہ وغیرہ کے معاملات کو بہتربناتے ہوئے مکمل طورپرآن لائن کردیا گیا ہے۔ 
اس سے پہلے جب اقامہ کی تجدید اورخروج وعودہ کے اجرا کےلیے جوازات کے دفتر میں قطاروں میں کھڑا ہوتا ہوتا تھا۔ 
ڈیجیٹل سروسز کے بعد اب گھربیٹھے تمام معاملات نمٹائے جاسکتے ہیں جن میں اقامہ کی تجدید، خروج وعودہ یا خروج نہائی کا اجرا شامل ہے۔

ڈیجیٹل سروسز کے بعد اب گھربیٹھے تمام معاملات نمٹائے جاسکتے ہیں (فائل فوٹو: ایس پی اے)

بیرون مملکت خروج وعودہ پرگئے ہوئے تارکین کے اہل خانہ کے خروج وعودہ کی مدت میں توسیع کے علاوہ ان کے اقاموں کی مدت میں بھی توسیع کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ 
جہاں تک تجدید کے بعد نئےاقامہ کارڈ حاصل کرنے کے حوالے سے دریافت کیاجاتا ہے اس حوالے سے واضح رہے کہ ایسے تارکین جن کے اقامہ کارڈ پرایکسپائری کی تاریخ درج نہیں۔ انہیں دوسرا کارڈ حاصل کرنے کی ضرورت نہیں۔  
اقامہ کی تجدید کے بعد سسٹم میں چیک کرلیاجائے جس تجدید کی تاریخ درج کی گئی ہوگی علاوہ ازیں موبائل پرمیسج بھی ارسال کیا جاتا ہے۔ 
جوازات کی جانب سے اس حوالے سے یہ سہولت بھی فراہم کی جاتی ہے کہ اقامہ تجدید کرانے کے بعد اگردوسرا اقامہ کارڈ حاصل کرنے کی ضرورت ہوتو وہ جوازات کے کسی بھی دفتر سے پرنٹ بھی کرایا جاسکتا ہے۔
 اس امر کا خیال رکھا جائے کہ اقامہ کارڈ پرنٹ کرانے کے لیے صرف غیرملکی کارکن کا اسپانسر یا اس کی جانب سے نامزد کردہ نمائندہ ہی جوازات سے اقامہ کارڈ حاصل کرسکتا ہے۔ قانون کے مطابق جوازات کے دفتر سے غیرملکی کارکن براہ راست اپنے معاملے کے حل کے لیے رجوع نہیں کرسکتے۔

شیئر: