Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشرقی ریجن میں سائیکل میراتھن، کمشنر الاحسا کی بھی شرکت

سائیکل میراتھن کا انعقاد مشرقی ریجن میں پہلی بار کیا گیا ہے( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں مشرقی ریجن کے علاقے الاحسا میں سائیکل میراتھن کا آغاز ہوا ہے جس میں 300 سائیکل سوار شریک ہیں۔ کمشنر الاحسا شہزادہ سعود بن طلال بن بدر شامل رہے۔ 
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سائیکل میراتھن مشرقی ریجن میں پہلی بار ہورہی ہے, اس میں پیشہ ورانہ اور تکنیکی ٹریننگ کے قومی ادارے کے گورنر ڈاکٹر احمد الفھید، متعدد سرکاری اور نجی اداروں کے مدیران اور سرمایہ کار شریک ہیں۔

سائیکل میراتھن کا مقصد معاشرے میں ورزش کے کلچر کو فروغ دینا ہے (فوٹو: ایس پی اے)

میراتھن کے اختتام پر گورنر نے پہلے، دوسرے اور تیسرے نمبر پر آنے والوں کو انعامات دیے۔
ڈاکٹر احمد الفھیید نے کہاکہ سائیکل میراتھن کے انعقاد کا مقصد معاشرے میں ورزش کے کلچر کو فروغ دینا ہے۔الاحسا کے کمشنر اس پروگرام کو کامیاب بنانے پر شکریے کے مستحق ہیں۔ 

شیئر: