Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان سے مذاکرات میں خاطر خواہ پیش رفت ہوئی ہے: آئی ایم ایف

آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ آنے والے دنوں میں مذاکرات جاری رہیں گے۔ (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف کے درمیان معاہدہ نہیں ہو سکا تاہم مذاکرات جاری رہیں گے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق جمعے کو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’پاکستان کے ساتھ مذاکرات جاری رہیں گے۔‘
آئی ایم ایف کے مطابق ’پاکستان کے ساتھ مذاکرات میں خاطر خواہ پیش رفت ہوئی ہے۔‘
آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ جن پالیسیوں پر گفتگو ہوئی ہے ان کو حتمی طور پر نافذ کرنے کے حوالے سے آنے والے دنوں میں ورچوئل مذاکرات جاری رہیں گے۔
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول مذاکرات ختم ہو گئے ہیں۔ آئی ایم ایف کی جانب سے مشن لیول پر مذاکرات کے لیے وقت مانگا گیا ہے۔
وفاقی سیکریٹری خزانہ حامد یعقوب شیخ نے جمعرات کی رات میڈیا بریفنگ میں بتایا تھا کہ ’ٓآئی ایم ایف نے پاکستان کو جلد سٹاف لیول کا معاہدہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔‘
گذشتہ ہفتے آئی ایم ایف کا وفد پاکستان کے دورے پر پہنچا تھا۔

شیئر: