Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خواتین کا آئی پی ایل: کون سی خاتون کھلاڑی سب سے مہنگی؟

رواں سال جنوری میں انڈین کرکٹ بورڈ نے ویمنز پریمیئر لیگ کا اعلان کیا تھا۔ (فوٹو: اے ایف پی)
انڈیا کی خواتین فرنچائز ٹی20  کرکٹ لیگ ’ویمنز پریمیئر لیگ‘ کے پہلے سیزن کے لیے انڈیا سمیت دنیا بھر کی کرکٹرز کی بولی لگائی جا رہی ہے۔
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق انڈین ویمنز ٹیم کی سٹار بیٹر سمرتی مندھنا کو رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) نے تین کروڑ 40 لاکھ انڈین روپوں میں خرید لیا ہے۔
پیر کے روز لگنے والی اس بولی میں بنگلور اور ممبئی کی فرنچائز کے درمیان سمرتی مندھنا کو حاصل کرنے لیے سخت مقابلہ تھا جس میں آر سی بی کامیاب رہی ہے۔
اس کے علاوہ آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشلے گارڈنر کو گجرات جائنٹس کی ٹیم نے 3 کروڑ 20 لاکھ انڈین روپے میں خریدا جبکہ انڈٰین ویمنز ٹیم کی کپتان ہرمنپریت کور کو ممبئی کی ٹیم نے ایک کروڑ 80 لاکھ روپے میں خریدنے میں کامیاب ہوئی ہے۔
اسی طرح انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی بات کی جائے تو انگلینڈ کی سٹار آل راؤنڈر نٹالی سکیور کو ممبئی نے 3 کروڑ 20 لاکھ روپے کی بڑی رقم کے عوض اپنی ٹیم میں شامل کیا ہے۔
انڈین آل راؤنڈر دیپتی شرما بھی 2 کروڑ 60 لاکھ انڈین روپے کی بڑی رقم کے عوض یوپی واریئرز کی ٹیم کا حصہ بن گئی ہیں جبکہ ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف عمدہ بیٹنگ کرنے والی جمائمہ روڈریگز کو دہلی کیپیٹلز نے 2 کروڑ 20 لاکھ روپے میں خریدا۔
آئی سی سی انڈر 19 ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ میں کپتانی  کرنے والی شیفالی ورما کو بھی دہلی کی ٹیم نے دو کروڑ جبکہ آسٹریلوی کھلاڑی میگ لیننگ کو 1.1 کروڑ روپے میں خرید لیا۔
خیال  رہے رواں سال جنوری میں انڈین کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے ویمنز پریمیئر لیگ کا اعلان کیا تھا جس کے لیے پیر کے روز بولی لگائی گئی ہے۔

شیئر: