Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برطانوی ایئرلائن ورجن اٹلانٹک کا پاکستان کے لیے پروزیں معطل کرنے کا اعلان

ورجن اٹلانٹک 13 دسمبر 2020 کو پاکستان کے لیے فلائٹ آپریشن کا آغاز کیا تھا۔ (فوٹو: ورجن اٹلانٹک)
برطانوی ایئرلائن ورجن اٹلانٹک نے  پاکستان کے لیے اپنی پروازیں معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
پیر کو ایئرلائن کی ویٹ سائٹ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کمپنی لندن کے ہیتھرو اور لاہور اور اسلام آباد کے درمیان اپنی سروس معطل کرنے جارہی ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جیسا کہ ہم 2023 میں اپنے فلائنگ پروگرام کو بڑھا رہے ہیں، ہم نے اپنے پورے نیٹ ورک کا جائزہ لیا ہے جس کے بعد کچھ تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ اس جائزے کے بعد ہم نے لندن ہیتھرو اور پاکستان کے درمیان اپنی خدمات کو معطل کرنے کا مشکل فیصلہ کیا ہے۔
کمپنی نے جاری بیان میں مزید کہا کہ ورجن اٹلانٹک لندن اور لاہور کے درمیان یکم مئی تک اور لندن اور اسلام آباد کے درمیان 9 جولائی تک خدمات جاری رکھے گا۔
ویب سائٹ پر جاری بیان کے مطابق ان تاریخوں کے بعد پرواز کی وجہ سے کسی بھی کسٹمر سے بات کریں گے جو منسوخی سے متاثر ہوں گے ان کے ساتھ ہر قسم کا تعاون کریں گے جس میں ری بکنگ، جہاں قابل اطلاق ہو، یا مکمل رقم کی واپسی شامل ہے۔
دوسری جانب سول ایوی ایشن اتھارٹی کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ ورجن اٹلانٹک کا پاکستان میں موسم سرما شیڈول مکمل ہونے پر آپریشنز معطل کرنے کا فیصلہ ان کی اپنی آپریشنل وجوہات کی بنا پر ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ورجن اٹلانٹک موسم گرما شیڈول کی منظوری کے لیے سول ایویشن سے رابط میں ہے۔
سول ایوی ایشن کے مطابق ایئرلائن کا کہنا ہے کہ وہ لندن اور لاہور کے درمیان یکم مئی تک اور لندن اور اسلام آباد کے درمیان 9 جولائی تک خدمات جاری رکھے گی۔
خیال رہے ورجن اٹلانٹک 13 دسمبر 2020 کو پاکستان کے لیے فلائٹ آپریشن کا آغاز کیا تھا۔
ورجن اٹلانٹک اسلام آباد اور لاہور کے لیے اپنا فلائٹ آپریشن شروع کی تھی اور دونوں شہروں کے لیے ہفتہ وار 8 پروازوں کے لیےایئربس اے 332 کا استعمال کر رہی تھی۔

شیئر: