Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ترکیہ میں تیرہ سالہ شامی لڑکا سعودی امدادی ٹیم کا ترجمان بن گیا

 زلزلہ زدہ علاقوں میں سعودی امدادی ٹیم کی مشکل آسان کردی (فوٹو: سکرین شاٹ العربیہ)
ترکیہ میں سعودی امدادی ٹیم کے لیے رضا کارانہ طور پر ترجمان کے فرائض انجام دینے والے 13 سالہ شامی لڑکے کی وڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق شامی لڑکے احمد نے ترکیہ کے زلزلہ زدہ علاقوں میں اس وقت سعودی امدادی ٹیم کی مشکل آسان کردی جب اس نے آگے بڑھ کر رضاکارانہ طور پر ترجمانی کے فرائض انجام دیے۔
سعودی امدادی ٹیم کا کہنا ہے کہ ’احمد ذہین ہے اوراچھے اخلاق کا مالک ہے۔ امدادی ٹیم کے کام میں آسانی پیدا کرنے کے لیے ہر وقت مدد کے لیے تیاررہتا ہے‘۔
یاد رہے کہ شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے ترکیہ کے زلز’لہ زدگان کی مدد کے لیے مملکت بھر میں عطیات مہلم شروع کر رکھی ہے۔ 

شیئر: