Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فرضی سعودائزیشن پر 10 ہزار ریال جرمانہ

جو ملازم نہ ہو اس سعودی کا ملازم کے طور پر اندراج خلاف ورزی ہے (فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی عرب میں سوشل انشورنس کے قومی ادارے نے کہا ہے کہ فرضی سعودائزیشن قانون کی خلاف ورزی پر 10 ہزار ریال تک جرمانہ ہو گا۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق سوشل انشورنس کے قومی ادارے نے ٹوئٹر پر اطلاع دی ہے کہ بعض کمپنیاں یا ادارے سعودائزیشن کی شرح دکھانے کے لیے ایسے مقامی شہریوں کے نام بھی اپنے ملازمین کی فہرست میں شامل کرلیتے ہیں جو حقیقت میں ملازم نہیں ہوتے۔
سوشل انشورنس کے قومی ادارے نے انتباہ کیا ہے کہ فرضی سعودائزیشن کی خلاف ورزی دہرانے والی کمپنی یا ادارے کو جرمانہ دگنا ہو گا۔ 
مقامی شہری نے سوشل انشورنس کے قومی ادارے سے پوچھا تھا کہ اس نے غلطی سے ایک ایسے شخص کا نام ملازمین کی فہرست میں شامل کر لیا ہے جو حقیقت میں اس کا ملازم نہیں ہے۔ آیا اسے فہرست سے خارج کرنے کے لیے کوئی مہلت ہے یا فوری طور پر یہ کام انجام دینا ہو گا؟ 
قومی ادارے  نے اس کے جواب میں واضح کیا کہ اگر کوئی مقامی شہری کسی ادارے یا کمپنی کا ملازم نہیں ہے تو ایسی صورت میں اس کا اندراج فرضی سعودائزیشن کے دائرے میں آئے گا جس پر 10 ہزار ریال تک کا جرمانہ ہے۔ 

شیئر: