Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انسانی جسم کے مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے کون سے 6 پھل اہم ہیں؟

مالٹے انسانی جسم کی وٹامن سی کی 100 فیصد ضرورت کو پورا کرتے ہیں۔ فوٹو: پکسابے
پروٹین، ٹشوز، سیلز اور اعضا انسانی جسم کا مدافعتی نظام تشکیل دیتے ہیں۔ ان کے اجتماعی کام سے ہی جسم پر حملہ آور ہونے والے بیکٹیریا، وائرس اور بیماری کا باعث دیگر چیزوں سے دفاع ہوتا ہے۔
کوئی بھی جرثومہ جب حملہ آور ہوتا ہے تو انسانی جسم کا مدافعتی نظام فوری طور پر فعال ہو جاتا ہے۔ مدافعتی نظام اینٹی باڈیز پیدا کر کے جرثومے کو ختم کر دیتا ہے۔
انسانی جسم کے مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے میں خوراک بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔ ان میں ایک فوڈ گروپ فروٹس کا ہے جو بیماریوں کے خلاف جسم کی مدافعت کو بہتر بناتا ہے۔
یہاں چھ ایسے فروٹس کا ذکر کریں گے جو انسانی جسم کے مدافعتی نظام کو مضبوط کرتے ہیں۔

مالٹے

سال کے کسی بھی موسم میں مالٹے انسانی صحت کے لیے مفید ہیں۔ کسی بھی قسم کے مالٹے روزانہ ضرورت کے وٹامن سی کو 100 فیصد پورا کرتے ہیں جو مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے میں اہم ہے۔
وٹامن سی فشار خون کو بھی بلند ہونے سے روکتا ہے اور خون کے خلیوں کو بھی خراب ہونے سے بچاتا ہے۔

پپیتا

ایک اور پھل جس میں وٹامن سی اچھی مقدار میں پایا جاتا ہے وہ پپیتا ہے۔

پپیتے کے پھل کی ایک خوراک وٹامن سی کی ایک دن کی انسانی جسم کی ضرورت سے دو گنا ہے۔ اس کے لیے علاوہ یہ پھل نظام انہضام کو بھی بہتر بناتا ہے۔ اس میں پوٹاشیم، میگنیشیم بھی پایا جاتا ہے۔

کیوی

پپیتے کی طرح کیوی میں انسانی جسم کے لیے کئی فائدے ہیں۔ اس میں فولیٹ، پوٹاشیم، وٹامن کے، اور وٹامن سی بھی پایا جاتا ہے۔
بیماریوں سے دفاع میں انسانی خون کے سفید خلیے اہم کردار ادا کرتے ہیں جن کے لیے وٹامن سی نہایت مفید ہے۔
کیوی کو خوشی کے ہارمونز بڑھانے والا پھل بھی قرار دیا جاتا ہے جو مدافعتی نظام میں بہتری کے ساتھ آپ کے موڈ کو بھی خوشگوار بناتا ہے۔

سیب

سیب انسانی جسم میں فائبر اور شوگر پیدا کرنے کا اہم ذریعے ہے۔ یہ تو سب ہی جانتے ہیں مگر بہت سے لوگوں کو علم نہیں ہوگا کہ اس میں ایسی تاثیر بھی جو ایک خاص پودے میں میں پائی جاتی ہے جس سے جسم کے مدافعتی نظام کو طاقت ملتی ہے اور سوزش پر قابو پایا جاتا ہے۔

ناشپاتی

وٹامن سی کا ایک اور ذریعہ ناشپاتی پھل ہے۔ اس کو صاف کر کے چھلکے سمیت کھائیں۔ اس میں فائبر اور پوٹاشیم کے ساتھ سوزش پر قابو پانے کے اجزا بھی ہوتے ہیں۔
ناشپاتی کو جوس، پانی اور دیگر مشروبات میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

فالسہ

فالسے کا شربت تو ایک مشہور مشروب ہے مگر اس کا باقاعدہ استعمال انسانی جسم کے مدافعتی نظام کے لیے فائدہ مند ہے۔
یہ کئی طرح کی الرجی سے بچاتا ہے اور نزلہ زکام کی صورت میں جسم کو صحت کی جانب واپس لاتا ہے۔

شیئر: