Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی ترکیہ اور شام میں زلزلہ زدگان کو ورچوئل طبی مشاورت

زلزلہ زدگان کی تکالیف کو کم کرنے کےلیے کام کیا جا رہا ہے( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب ترکیہ اور شام میں زلزلے کے بعد بین الاقوامی امدادی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر زلزلہ زدگان کو ورچوئل طبی مشاورت کی سہولت فراہم کررہا ہے۔
سعودی عرب جہاں فوری امداد پہنچانے والے اولین ممالک میں شامل رہا وہیں وزارت صحت کے ماتحت  صحہ ورچول ہسپتال زلزلہ زدگان کی مدد کےلیے کام کررہا ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق متاثرین کی مدد کے لیے ادویہ اور طبی سازوسامان بھیجا جا رہا ہے۔ طبی عملہ بھی بھیجا گیا ہے۔

 ورچول ہسپتال زلزلہ متاثرین کو آن لائن میڈیکل مشاورت فراہم کررہا ہے۔(فوٹو: ایس پی اے)

سعودی ورچول ہسپتال زلزلہ متاثرین کو آن لائن میڈیکل مشاورت فراہم کررہا ہے۔
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے ترکیہ اور شام میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے بعد آن لائن میڈیکل مشاورت کا دائرہ وسیع کردیا ہے۔
سعودی ہلال احمر کا طبی عملہ، رضاکار، سعودی ڈاکٹر، نرسیں اور سعودی مواصلات کمپنی  کردار ادا کررہے ہیں تاکہ زلزلہ زدگان کی تکالیف کو کم کیا جاسکے۔
یاد رہے کہ سعودی ورچول ہسپتال ایک سال قبل اپنے قیام کے بعد سے اب تک پچاس لاکھ سے زیادہ آن لائن میڈیکل مشاورت فراہم کرچکا ہے۔ 

شیئر: