Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روس کے ساتھ اچھے تعلقات سب کے لیے فائدہ مند: سعودی وزیر خارجہ

سعودی عوب جوہری اسلحے سے پاک مشرق وسطی کی حمایت کرتا ہے (فوٹو: العربیہ)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ ’ امریکہ کے ساتھ تعلقات میں اپنے قومی مفادات کو مدنظر رکھتے ہیں۔ اگرچہ ریاض کے واشنگٹن کے ساتھ بعض امورمیں اختلافات ہیں جو پوشیدہ یا مخفی نہیں۔‘ 
العربیہ اورعاجل نیوز کے مطابق وزیرخارجہ نے کہا کہ’ خطے میں سلامتی اوراستحکام کے لیے امریکہ کے ساتھ مل کرکام کررہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’تیل کی عالمی منڈیوں میں استحکام کےلیے ریاض سنجیدگی سے کام کررہا ہے‘۔ 
 میونخ سیکیورٹی کانفرنس میں مشرقی وسطی کے ممالک کے کردار کے بارے میں مذاکراتی سیشن میں سعودی وزیرخارجہ نے کہا ’مملکت کی جانب سے ایرانی ڈرونز کے بارے میں خبردارکیا گیا تھا اور اب وہ یوکرین پرحملہ کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ’سعودی عرب کے روس کے ساتھ اچھے تعلقات برقراررکھنا سب کے لیے فائدہ مند ہے اور یہ بات چیت کے دروازے کھلے رکھتا ہے‘۔ 
شہزادہ فیصل بن فرحان نے واضح کیا کہ’ہم جوہری معاہدے کی طرف واپس جانا چاہتے ہیں لیکن خلیجی شراکت کے ساتھ ‘،۔
سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ ’سعودی عرب مسئلے کے ایک مناسب حل کے لیے یوکرین اور روس کے ساتھ مذاکرات جاری رکھے ہوئے ہے لیکن ان کے درمیان ایشوز پیچیدہ ہیں‘۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ’ خلیجی تعاون کونسل ( جی سی سی) یوکرینی بحران کا مذاکرات سے حل چاہتی ہے اور اس حوالے سے متحد ہے‘۔
ان کا کہنا تھا کہ ’ایران کے ساتھ تعلقات کے حوالے ہمارا موقف واضح ہے، ہم  تہران کے ساتھ بات چیت کررہے ہیں،۔
انہوں نے کہا کہ’ سعودی عوب جوہری اسلحے سے پاک مشرق وسطی کی حمایت کرتا ہے‘۔
شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا  کہ ’مملکت خطے میں ایک بڑی اور تیزی سے ترقی کرنے والی معیشت ہے‘۔

شیئر: