Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی ایس ایل: ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 52 رنز سے ہرا دیا

ملتان سلطانز اب تک چار میچز کھیل چکی ہے جن میں سے اسے تین میں فتح ہوئی ہے۔ (فوٹو: پی ایس ایل ٹوئٹر)
پی ایس ایل سیزن 8 کے ساتویں میچ میں اتوار کو ملتان سلطانز  نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو52  رنز سے شکست دے دی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے دیے گئے 190 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد کی پوری ٹیم 18 ویں اوورز میں 138 رنز بنا آؤٹ ہوگئی۔
ملتان  میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ  کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کے خلاف پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔
ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹ پر  190 رنزبنائے۔
جواب میں اسلام آباد کی پوری ٹیم 18 ویں اوورز میں 138 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
اسلام آباد کی جانب سے حسن نواز نے 21، وین ڈیر ڈوسن نے 49، کولن منرو نے 31 اور اعظم خان 16 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
ملتان سلطانز کی جانب سے عباس آفریدی نے بہترین بولنگ کی اور چار اوورز میں 22 رنز دے کر چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
محمد الیاس، احسان اللہ اور اسامہ میر نے دو دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

اسلام آباد کی جانب سے اعظم خان نے 16 رنز سکور کیے۔ (فوٹو: پی ایس ایل ٹوئٹر)

قبل ازیں ملتان سلطانز کی جانب سے رائیلی روسو 36،  ڈیوڈ ملر 52 اور محمد رضوان 50 رنز  بنا کر نمایاں رہے۔ کیرون پولارڈ 32 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔
ملتان سلطانز کے خلاف اسلام آباد یونائیٹڈ کےرومان رئیس،وسیم جونیئر، شاداب خان اور ٹام کرن نے ایک ایک وکٹ لی۔
خیال رہے کہ پی ایس ایل 8 میں ملتان سلطانز  چار میچز کھیل چکی ہے جن میں سے اسے تین میں فتح اور ایک میں شکست ہوئی ہے۔
جب کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کا یہ دوسرا میچ تھا۔  کراچی کنگز کے خلاف کھیلے گئے پہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ چار وکٹوں سے کامیاب ہوئی تھی۔
 

شیئر: