Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی ایس ایل 8: ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 56 رنز سے ہرا دیا

پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں سیزن کے پانچویں میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 56 رنز سے شکست دے دی ہے۔
جمعے کو ملتان میں ہونے والے میچ میں ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 210 رنز بنائے جس کے جواب میں پشاور زلمی 18 اعشاریہ پانچ اوورز میں 154 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی۔

ملتان سلطانز کی اننگز

ملتان سلطانز کی جانب سے ریلے روسو 36 گیندوں پر 75 رنز بنا کر سلمان ارشاد کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔
محمد رضوان نے 66 رنز کی اننگز کھیلی۔ محمد رضوان سفیان مقیم کی گیند پر محمد حارث کو کیچ دے بیٹھے۔
ملتان سلطانز کے بیٹر شان مسعود صرف 20 رنز بنا سکے۔ شان مسعود کو سلمان ارشاد نے آؤٹ کیا۔
پشاور زلمی کے سفیان مستقیم نے ایک جبکہ سلمان ارشاد نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

پشاور زلمی کی اننگز

پشاور زلمی کی جانب سے محمد حارث 40 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ بابر اعظم صرف نو رنز بنا سکے۔
صائم ایوب نے 37 گیندوں پر 53 رنز بنائے اور وہ اسامہ میر کے ہاتھوں وکٹ گنوا بیٹھے۔
رومین پاول نے 23 اور جیمز نیشم نے 12 رنز بنائے۔
ملتان سلطانز کے بولرز احسان اللہ اور اسامہ میر نے تین تین، عباس آفریدی نے دو جبکہ کارلوس بریتھویٹ نے ایک وکٹ حاصل کی۔
پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
رواں سیزن میں ملتان سلطانز کا اپنے ہوم گراؤنڈ پر یہ تیسرا میچ تھا جبکہ پشاور زلمی اپنا دوسرا میچ کھیل رہی تھی۔

شیئر: