Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’پیارے بچے خوش ہوجاؤ‘ شامی لڑکے کو کرسٹینا رونالڈو سے ملاقات کی دعوت

شامی بچے نے سعودی محکمہ تفریحات کے سربراہ کا شکریہ ادا کیا ہے (فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی محکمہ تفریحات کے سربراہ ترکی آل الشیخ نے سعودی فٹبال کلب النصر اور پرتگالی سٹار کرسٹیانو رونالڈو کے پرستار شامی بچے کو سعودی عرب آنے اور رونالڈو سے ملاقات کی دعوت دی ہے۔
المدینہ اخبار کے مطابق شامی بچے کی ایک وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں بچے کو یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ ’میرے ابو اب دنیا میں نہیں رہے۔ سعودی فٹبال کلب النصرکا پرستار ہوں۔  سٹار فٹبالر سٹیانو رونالڈو سے ملاقات میرا خواب ہے‘۔
امارات کا ایک صحافی امدادی ٹیم کے ایک حصے کے طور پر شام پہنچا تھا۔ شامی بچے نے اماراتی صحافی سے ملاقات میں اپنی اس خواہش کا اظہار کیا۔
سوشل میڈیا پر وڈیو وائرل ہونے پر صارفین نے اس کی معصومانہ خواہش پر ہمدردی کا اظہار کیا۔
  شامی بچے کی وڈیو پر سعودی محکمہ تفریحات کے سربراہ ترکی آل الشیخ نے ٹویٹ کیا کہ ’پیارے بچے خوش ہوجاؤ میں تمہیں والدہ کے ساتھ سعودی عرب میں خوش آمدید کہوں گا۔  درخواست ہے کہ میرا رابطہ شامی بچے سے کرادیں‘۔ 
شامی بچے نے سعودی محکمہ تفریحات کے سربراہ کی دعوت پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

شیئر: