Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوم تاسیس: جدہ میں قدیم گاڑیوں کا شو

شوکا مقصد عہد رفتہ کی یادوں کوتازہ کرنا ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی عرب کے یوم تاسیس کے موقع پرجدہ میں قدیم کلاسیکل گاڑیوں کا شومنعقد کیا گیا جسے شائقین کی جانب سے بے حد سراہا جارہا ہے۔
سبق نیوز کے مطابق جدہ کی فلسطین اسٹریٹ پریوم التاسیس کے حوالے سے قدیم گاڑیوں کے ملکان نے کی جانب سے خصوصی شو کا اہتمام کیا گیا۔
شوکے منتظمین کا کہنا تھا کہ ہرقومی دن کے تہوار کے موقع پرعہد رفتہ کی یادوں کوتازہ کرنے کےلیے ہم یہ شوکرتے ہیں۔ پرانی گاڑیوں کی نمائش کا مقصد نسل نوکوایام رفتہ سے جوڑنا ہے جوآج ہمارے ماضی کا حصہ بن چکا ہے۔
پرانی گاڑیوں کودیکھنے کےلیے شائقین بڑی تعداد میں فلسطین اسٹریٹ پہنچ رہے ہیں جہاں منتظمین نے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔ قدیم کاروں کا شوق رکھنے والے ان گاڑیوں کے ساتھ یادگاری تصاویربھی بنا رہے ہیں۔

شیئر: