Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اخلاق عامہ کی خلاف ورزی پرمتعدد افراد گرفتار

عوامی مقامات پرغیرمناسب لباس پہننا قانونی خلاف ورزی ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
ادارہ امن عامہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مملکت کے مختلف علاقوں میں عوامی ضوابط کی خلاف ورزیوں پرمتعدد افراد کو حراست میں لیا گیاہے۔
عاجل نیوزنے ادارہ امن عامہ کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ عوامی مقامات پرضوابط کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیاہے۔
واضح رہے مملکت میں عوامی مقامات پرغیرمناسب لباس پہن کرجانا اورنامناسب حرکتیں کرنے پر قانون کی خلاف ورزی میں شمارکی جاتی ہے جسے عربی میں ’ذوق العام‘ کہا جاتا ہے۔
مذکورہ خلاف ورزی پرقانون کی شق 19 کے تحت 50   سے 6 ہزارریال تک جرمانہ کیاجاسکتاہے۔
ذوق العام کے الزام میں گرفتارکسی بھی شخص کوپراسیکیوشن میں پیش کرنے کے بعد اس کا مقدمہ عدالت کوارسال کیاجاتا ہے جہاں خلاف ورزی کی نوعیت کودیکھتے ہوئے عدالت سزا کا تعین کرتی ہے۔

شیئر: