Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چھیڑ خانی کے واقعہ کی وڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے پر کتنی سزا؟

اس پر پانچ لاکھ ریال جرمانے اور ایک برس جیل کی سزا ہے (فائل فوٹو: عرب نیوز)
سعودی وکیل احمد المیحمید نے کہا ہے کہ ’چھیڑ خانی کے کسی واقعہ کی وڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کرنا جرم ہے۔ اس پر پانچ لاکھ ریال جرمانے اور ایک برس جیل کی سزا ہوگی‘۔
الاخباریہ چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سعودی وکیل نے کہا کہ’ عام طور پر لوگ عدالت میں پیش کرنے کے لیے ریکارڈ اور انفارمیشن کرائم  قانون کے درمیان فرق نہیں کرتے۔  دونوں میں فرق کرنا ضرروری ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’ کسی واقعہ کی وڈیو بنانا یا موبائل کے ذریعے چھیڑ خانی کے مکالمے کو ریکارڈ کرنا الگ معاملہ ہے۔ سوشل میڈیا پر وڈیو شیئر کرکے اس کا غلط استعمال الگ چیز ہے۔
انہوں نے کہا کہ’ جو لوگ  ثبوت کے طور پر کسی واقعہ کی وڈیو یا بات چیت ریکارڈ کرتے ہیں اس پر کوئی سزا نہیں تاہم ایسے لوگ جو وڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردیتے ہیں قانون کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوتے ہیں‘۔
 سعودی وکیل کا کہنا ہے کہ ’قانون کی خلاف ورزی پر پانچ لاکھ  ریال جرمانے اور ایک سال کی سزا ہے‘۔

شیئر: