Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیر 27 فروری کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت

پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 7 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد اس کی نئی قیمت 259.92  روپے ہوگئی ہے۔
خیال رہے کہ گذشتہ پانچ دنوں میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی مجموعی قیمت میں 1 روپے  98 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
پیر کو پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 69.27، اماراتی درہم 70.76، بحرینی دینار 689.44، عمانی ریال 675.09، کویتی دینار 845.88 اور قطری ریال کی قیمت 71.21 روپے ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں 27 فروری کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 263.3 اور قیمت فروخت 266 روپے ریکارڈ کی گئی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 69.3 اور قیمت فروخت 70 جبکہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 73.75 اور قیمت فروخت 74.5 روپے رہی۔

شیئر: