Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمن سے فروری میں 4811 بارودی سرنگیں صاف کی گئیں

ٹیموں نے 789942 مربع میٹر کےعلاقے سے بارودی سرنگیں ناکارہ کی ہیں۔ فوٹو عرب نیوز
سعودی عرب کی جانب سے یمن میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جاری منصوبے مسام کی زیر نگرانی فروری کے مہینے میں تقریباً 5000 بارودی سرنگیں اور دیگر دھماکہ خیز مواد ناکارہ بنایا گیا۔
عرب نیوز کے مطابق مسام کی ماہانہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یمن میں جاری منصوبے پر کام کرنے والی  ٹیموں نے 789942 مربع میٹر کےعلاقے سے 809 اینٹی ٹینک بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنایا ہے۔

کارکننان منصوبے پر انسانی ہمدردی کے تحت فراخدلی سے کام کر رہے ہیں۔ فوٹو عرب نیوز

اس کے علاوہ ناکارہ بنائے جانے والے بارودی مواد میں 61 دیسی ساختہ بم، 29 اینٹی پرسنل بارودی سرنگیں اور 3912 دیگر اقسام کے بارودی اسلحے کو ناکارہ بنایا گیا ہے۔
مسام منصوبے کے میڈیا آفس کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2018 سے کام کرنے والے مسام پروجیکٹ کے زیرتحت398706 بارودی سرنگیں اور دیگر آتشیں ہتھیاروں کو ناکارہ بنایا گیا ہے جو یمن بھر میں حوثی باغیوں کی جانب سے بچھائی گئی تھیں۔
سعودی عرب کی جانب سے کام کرنے والے مسام پروجیکٹ کے تحت فروری میں اس کام کے لیے تین مرحلوں میں  اہم کارروائیاں کی گئی ہیں جن میں یمنی شہریوں اور ملک میں انسانی بنیادوں پر کام کرنے والی ٹیموں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔
اس منصوبے کے تحت کام کرنے والے کارکنوں نے 20 اور21 فروری کو ریاض میں منعقدہ تیسرے انٹرنیشنل ہیومینٹیرین فورم میں بھی شرکت کی۔

مسام پروجیکٹ کے تحت398706 بارودی سرنگیں اور دیگر آتشیں ہتھیار ناکارہ بنائے گئے۔ فوٹو عرب نیوز

کنگ سلمان امدادی مرکز کے زیر اہتمام اس فورم میں میں شامل ہونے والے دیگر  افراد میں عطیہ دہندگان، کارکنان اور انسانی ہمدردی کی کوششوں میں شامل محققین شامل تھے۔
ریاض میں منعقدہ تقریب کا مقصد اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف کو حاصل کرنے کی کوششوں کی حمایت کرتے ہوئے انسانی ہمدردی کے ردعمل کے لیے اختراعی، پائیدار اور موثر حل تیار کرنے کے مقصد کے ساتھ امدادی سرگرمیوں میں آنے والے  پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔
مسام کے پروجیکٹ مینیجر اسامہ القصیبی نے تقریب میں موجود مندوبین کو بتایا کہ اس منصوبے کے تحت کام کرنے والی ٹیموں میں ایسے افراد شامل ہیں جو انسانی ہمدردی کا جذبہ رکھتے ہوئے اور یمن میں خالصتاً انسانی ہمدردی کے تحت فراخدلی سے کام کر رہے ہیں۔

شیئر: