Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور اقوام متحدہ کے انسانی حقوق ادارے کے درمیان تعاون کا جائزہ

انسانی حقوق کے تناظر میں اہم اصلاحات بھی زیر بحث آئی ہیں ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ہیومن رائٹس کمیشن کی سربراہ ڈاکٹر ھلا بنت مزید التویجری نے اتوار کو جنیوا میں اقوام متحدہ کے  ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق سے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ڈاکٹر ھلا بنت مزید التویجری انسانی حقوق کونسل کے سیشن میں شرکت کےلیے جنیوا میں ہیں۔
ملاقات میں سعودی عرب میں انسانی حقوق کے کمیشسن  اور اقوام متحدہ کے ماتحت انسانی حقوق کے ادارے کے درمیان تعاون کا جائزہ اور باہمی دلچسسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
فریقین نے انسانی حقوق کے شعبے میں سعودی عرب کی کوششوں اور اس بات کا جائزہ لیا کہ مملکت میں انسانی حقوق کے تحفظ کا مکمل خیال رکھا جا رہا ہے۔
علاوہ ازیں سعودی وژن 2030 کے تناظر میں انسانی حقوق کے تناظر میں ہونے والی اہم اصلاحات بھی زیر بحث آئی ہیں۔

شیئر: