Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مانچسٹر یونائیٹڈ کو تاریخی شکست، لیور پول نے سات گول سکور کیے

اس موقعے پر لیور پول کے مینیجر جرگن کلوپ نے کہا کہ ’یہ بہت طویل مدت میں ایک بہترین پرفارمنس تھی۔‘ (فوٹو: اے ایف پی)
معروف برطانوی فٹبال کلب لیور پول نے اتوار کو مانچسٹر یونائیٹڈ کو صفر کے مقابلے میں سات گول سے شکست دے دی ہے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اتوار کو اینفلڈ میں ہونے والے اس میچ میں کوڈی گکپو، ڈاروِن نونیز اور محمد صالح نے دو دو گول کیے۔
دو معروف ترین برطانوی فٹبال کلبوں کے درمیان ہوئے اس میں میچ میں لیور پول کو جس مارجن سے فتح ملی ہے، یہ ایک نیا ریکارڈ ہے۔
اس موقعے پر لیور پول کے مینیجر جرگن کلوپ نے کہا کہ ’یہ طویل مدت بعد ایک بہترین پرفارمنس تھی۔ سب نے دیکھا کہ لڑکے کیا کچھ کر سکتے ہیں۔‘
انہوں نے کہا ’میچ کے دوسرے ہاف کا آغاز اس سے زیادہ اچھا نہیں ہو سکتا تھا۔ اس کے بعد ہم اُڑ رہے تھے اور پھر ہمارے مقابلے میں کھیلنا سچ مچ مشکل ہو چکا تھا۔‘
مانچسٹر یونائیٹڈ کی 23 میچز میں ہونے والی اس دوسری شکست نے ایک دہائی میں پہلا لیگ ٹائٹل اپنے نام کرنے کی اس کی امیدیں ختم کر دی ہیں کیونکہ وہ تیسرے نمبر پر موجود آرسنل سے بھی 14 پوائنٹس پیچھے ہیں۔
اس بڑی شکست کے بعد مانچسٹر یونائٹڈ کے مینیجر ایرک ٹین ہیگ نے کہا کہ ’نتیجہ بالکل واضح ہے۔ یہ اَن پرو فیشنل ہے۔‘
’بہت سی چیزیں ہیں جو مجھے غصہ دلاتی ہیں۔ اتنی آسانی اتنے گول ہضم کرنا یقینی طور پر مشکل ہے۔‘
لیورپول اس وقت چوتھے نمبر پر موجود ٹوٹنہم کے تین پوائنٹس کے قریب ہے جبکہ اس کا ایک میچ ابھی باقی ہے۔
 

شیئر: