Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایکسپو2030 کی میزبانی کے لیے ریاض میں ورکشاپ

سعودی وفد میں متعلقہ اداروں کی نمائندے موجود ہیں (فوٹو: سبق)
ایکسپو 2030 کی میزبانی کے لیے نمائش کا انتظام کرنے والے بین الاقوامی ادارے کا وفد ریاض پہنچ گیا ہے ۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وفد کے افراد کے ساتھ سعودی حکام نے خصوصی ورکشاپ کا انعقاد کیا ہے۔
سعودی عرب کی جانب سے ریاض رائل کمیشن کے سربراہ فہد بن عبد المحسن الرشید نے وفد کی سربراہی کی ہے۔
سعودی وفد میں متعلقہ اداروں کی نمائندے موجود ہیں جو اپنے اپنے دائرہ کار کے متعلق وضاحت کریں گے۔
سعودی حکام نے بین الاقوامی ادارے کے وفد کو ریاض میں ایکسپو 2030 منعقد کرنے کے امکانات واضح کیے ہیں۔
سعودی وفد نے یقین دلایا ہے کہ ایکسپو 2030 کا انعقاد ریاض میں ہوا تو یہ نہ صرف انتہائی منفرد اور ممتاز نمائش ہو گی بلکہ اس میں متعدد شعبوں میں ریکارڈ قائم کیا جائے گا۔
بعدازاں وفد کے ارکان نے وزیر خزانہ محمد عبد اللہ الجدعان سے ملاقات کی۔ انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ ایکسپو 2030 کو کامیاب بنانے کے لیے سعودی عرب ہر طرح کی سہولتیں فراہم کرے گا۔

شیئر: