Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پنجاب الیکشن، ’کاغذاتِ نامزدگی 12 سے 14 مارچ تک‘

پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے پولنگ 30 اپریل بروز اتوار کو ہوگی (فائل فوٹو: اے ایف پی)
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صوبہ پنجاب میں عام انتخابات کا شیڈول جاری کردیا ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے بدھ کو جاری کیے گئے نوٹی فیکیشن کے مطابق ’امیدوار 12 سے 14 مارچ تک کاغذات نازدگی جمع کروا سکیں گے۔‘
نوٹی فیکیشن میں کہا گیا ہے کہ ’نامزد امیدواروں کے ناموں کی فہرست 15 مارچ کو شائع کی جائے گی جبکہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 22 مارچ کو ہوگی۔‘
الیکشن کمیشن کے مطابق ’ریٹرنگ افسران کے فیصلے اور کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 27 مارچ تک جمع کروائی جا سکتی ہیں۔‘
نوٹی فیکیشن کے مطابق ’ایپلٹ ٹریبیونلز کی جانب سے اپیلوں پر فیصلے کی آخری تاریخ 3 مارچ مقرر کی گئی ہے۔‘
الیکشن کمیشن کے نوٹی فیکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ ’امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی 5 مارچ تک واپس لیے جا سکتے ہیں۔‘
’امیدواروں کے ناموں کی نظرثانی شدہ فہرست 4 اپریل کو جاری کی جائے گی جبکہ امیدواروں کو انتخابی نشانات 6 اپریل کو جاری کیے جائیں گے۔‘
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے الیکشن کمیشن سے مشاورت کے بعد 30 اپریل کو پنجاب میں پولنگ کی تاریخ مقرر کی ہے۔
یاد رہے کہ وزیراعلٰی پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے 12 جنوری کو پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کیے تھے۔
تاہم گورنر بلیغ الرحمان کی جانب سے سمری پر دستخط نہ کرنے کے بعد 14 جنوری کو صوبائی اسمبلی ازخود تحلیل ہو گئی تھی۔

شیئر: