Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیل کی فائرنگ سے چھ فلسطینی ہلاک

رواں برس اسرائیل کی فائرنگ سے 60 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں (فوٹو: اے ایف پی)
فلسطین کے محکمہ صحت کے حکام نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جینن میں چھاپہ مارا جس کے بعد فائرنگ سے کم از کم چھ فلسطینی ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے۔
امریکی نیوز ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق اسرائیلی فوج کے حکام نے بتایا کہ اسرائیلی فوج جینن میں ان مشتبہ افراد کو گرفتار کرنے کے لیے داخل ہوئی جنہوں نے گزشتہ ہفتے دو اسرائیلی بھائیوں کو قتل کیا تھا۔
اسرائیلی فوج نے یہ بھی کہا کہ فوج قریبی شہر نیبلوس میں بھی گرفتاریوں کے لیے کارروائی کر رہی تھی۔ نیبلوس کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ وہاں سے کم از کم دو افراد کو گرفتار کیا گیا۔
فلسطین کی وزارت صحت نے کہا کہ چھ افراد کو گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا
رفیوجی کیمپ میں سرگرم شدت پسند گروپ ’جینن بریگیڈ‘ نے کہا کہ اس کے جنگوؤں نے اسرائیل کے دو ڈرون گرائے، تاہم اسرائیل نے اس پر تبصرہ نہیں کیا۔
منگل کو اسرائیلی کی گرفتاریوں کے لیے جینن کے رفیوجی کیمپ میں یہ پہلی کارروائی نہیں تھی۔ رواں برس اسرائیل کی فائرنگ سے 60 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں سے تقریباً آدھے شدت پسند تھے۔
اسی طرح رواں برس فلسطینیوں کے اسرائیلی فوج پر حملوں میں 14 افراد مارے گئے جن میں سے ایک عام شہری تھا۔

شیئر: