Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کے ہوائی اڈوں پر خواتین ٹیکسی ڈرائیورز

ابتدائی طورپر چار شہروں میں خواتین کو ڈرائوینگ کے پرمٹ جاری ہوں گے (فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی بپلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے مملکت کے چار ہوائی اڈوں پر 80 سے زائد خواتین ٹیکسی ڈرائیورز کوروٹ پرمٹ جاری کرنے کا عندیہ دیا ہے۔
البلاد اخبار کے مطابق وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود آبادی کے تعاون سے ٹرانسپورٹ اتھارٹی 80 سے زائد سعودی خواتین کو ایئرپورٹ ٹیکسی سروس کا حصہ بنانے کے لیے تربیت فراہم کی جائے گی۔
مذکورہ پروگرام ٹرانسپورٹ کے شعبے میں خواتین کو بااختیاربنانے کے اہداف میں سے ایک ہے۔
ایئرپورٹ ٹیکسی سروس دینے والی بڑی کمپنیوں کے ساتھ تین معاہدوں پردستخط کر دیے گئے ہیں۔
یہ کمپنیاں ریاض، جدہ، دمام اورمدینہ منورہ کے ہوائی اڈوں پر خواتین ڈرائیورز کو تعینات کریں گی۔ دوسرے مرحلے میں مملکت کے تمام ہوائی اڈوں پر خواتین ٹیکسی ڈرائیورز کو تعینیات کیا جائے گا۔

شیئر: