قومی پرچم کے خطاط کا انتقال، آج تدفین ہوگی
’آج ریاض کے البابطین جامع مسجد میں نماز جنازہ ہوگی جبکہ شمالی مقبرہ میں تدفین ہوگی‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی پرچم کے قومی دن کا جشن منانے سے چند گھنٹہ پہلے صالح بن سعد المنصوف کا انتقال ہوگیا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے 50 سال پہلے قومی پرچم کی خطاطی کی تھی۔
آج ہفتہ کو ریاض کے البابطین جامع مسجد میں نماز جنازہ ہوگی جبکہ شمالی مقبرہ میں تدفین ہوگی۔
اس موقع پر کنگ عبد العزیز عجائب گھر نے ٹوئٹر پر اپنے اکاؤنٹ میں قومی پرچم کے خطاط صالح بن سعد المنصوف کے ساتھ ہونے والے سابقہ انٹرویو کی ویڈیو دوبارہ شیئر کی ہے۔
انٹرویو کے دوران انہوں نے بتایا کہ 1962 میں شاہ فیصل کے زمانے میں قومی پرچم کی خطاطی کی گئی تھی۔