Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان سے قطری ہم منصب کا رابطہ

’قطری وزیر خارجہ نے سعودی، ایرانی، چینی مشترکہ اعلامیہ کا خیر مقدم کیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے قطری وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبد الرحمن بن جاسم آل ثانی نے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق  قطری وزیر خارجہ نے سعودی، ایرانی، چینی مشترکہ اعلامیہ کا خیر مقدم کیا ہے۔
انہوں نے سعودی عرب اور ایران کے سفارتی تعلقاتی کی بحالی پر خوشی اور مسرت کا اظہار کیا ہے۔
دوسری جانب شہزادہ فیصل بن فرحان نے شیخ محمد بن عبد الرحمن بن جاسم آل ثانی کو نئے منصب پر مبارکباد پیش کی ہے۔
دونوں وزرانے باہمی تعلقات کے فروغ اور تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔

شیئر: