Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لبنانی پاؤنڈ ڈالر کے مقابلے میں ایک لاکھ کی تاریخی کم ترین سطح پر پہنچ گیا

لبنانی پاؤنڈ سرکاری طور پر ڈالر کے مقابلے میں 15ہزار پر ٹریڈ کر رہا تھا۔ فوٹو ٹوئٹر
لبنان میں غیر ملکی کرنسی کے ڈیلرز نے  بتایا ہے کہ ملک میں بینکوں کی کھلی ہڑتال کے باعث لبنانی پاؤنڈ منگل کو متوازی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں تاریخی کم ترین سطح پر  پہنچ گیا ہے۔
اے ایف پی نیوز ایجنسی کے مطابق بحران سے متاثرہ ملک میں لبنانی پاؤنڈ سرکاری طور پر ڈالر کے مقابلے میں 15ہزار پر ٹریڈ کر رہا تھا جو کہ 'گرین بیک' کے مقابلے میں ایک لاکھ پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
غیرملکی کرنسی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ  2019 میں لبنان میں معاشی بحران سے قبل ڈالر 1507 کے قریب تھا جب کہ رواں سال جنوری کے آخر میں کرنسی کی اوپن مارکیٹ ویلیو ڈالر کے مقابلے میں 60 ہزار کے قریب تھی۔
منگل کو پہنچنے والی نچلی سطح نے معاشی بدحالی میں ایک اور سنگ میل کا نشان لگایا ہے جس نے زیادہ تر آبادی کو مزید غربت میں دھکیل دیا ہے۔
اس معاشی بحران کی سنگینی کے باوجود  پارلیمنٹ میں حریف اتحادوں کے درمیان بات چیت میں مسلسل تعطل کے باعث ملک میں اس وقت نگراں حکومت  کام کر رہی ہے اور کوئی صدر نہیں ہے۔
دوسری جانب لبنانی بینکوں نے ایک طویل عرصے سے اپنے ہی اکاونٹ ہولڈرز کے لیے ایک حد سے زیادہ رقم نکلوانے پر سخت پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔
منگل کو ایک بار پھر بینک بند کر دئیے گئے ہیں اور انہوں نے کھلی ہڑتال دوبارہ شروع کر دی ہے۔

اکتوبر میں حکومتی مدت ختم ہونے کے بعد سے لبنان میں کوئی صدر نہیں۔ فوٹو روئٹرز

گزشتہ تین سال کے دوران لبنان میں بینکوں سے اپنی ہی رقم نکلوانے کی حد نے عوامی غم و غصے کو ابھارا ہے اور یہ دیکھا گیا ہے کہ کچھ لبنانی سخت الفاظ کا سہارا لیتے ہیں۔
واضح رہے کہ  کچھ ججوں نے  بینک ڈائریکٹرز یا بورڈ ممبران  کو مجبور کیا ہے کہ وہ صارفین کے بینکوں میں موجود ڈالرز کو پاؤنڈز میں پرانے 1507 ایکسچینج ریٹ پر ادا کریں۔
واضح رہے کہ اکتوبر 2022 میں میشل عون کی حکومتی مدت ختم ہونے کے بعد سے لبنان میں کوئی صدر نہیں ہے۔
نئے انتخاب کے لیے پارلیمنٹ کے بار بار اجلاس بلائے گئے تاہم متفقہ امیدوار پر اتفاق کرنے میں تاحال ناکامی کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔

شیئر: