Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی نمایاں نمبر پلیٹس کی نیلامی آج اور کل

’نمایاں نمبر پلیٹس کی نیلامی ابشر پورٹل کے ذریعہ آن لائن ہو گی‘ (فوٹو: سبق)
سعودی محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ آج  بدھ اور کل جمعرات کو گاڑیوں کی نمایاں نمبر پلیٹس کی نیلامی ہو گی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’نیلامی ابشر پورٹل کے ذریعہ آن لائن ہوگی۔‘
’نیلامی میں سعودی شہریوں سمیت مقیم غیرملکی بھی حصہ لے سکتے ہیں اور اپنی پسند کی نمبر پلیٹ خرید سکتے ہیں۔‘
محکمے کا یہ بھی کہنا ہے کہ ’گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی نمایاں نمبر پلیٹس کی نیلامی میں شرکت کرنے کے لیے ابشر اکاؤنٹ کا ہونا ضروری ہے۔‘

شیئر: