Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ملاوٹی سامان پر معاوضہ صارفین کا حق ہے‘: پبلک پراسیکیوشن

ملاوٹ سے ہونے والے قصان کا معاوضہ طلب کرنے کا بھی حق ہے( فوٹو: العربیہ)
سعودی عرب میں پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ’ ملاوٹی سامان پر معاوضہ صارفین کا حق ہے‘۔
’اگر کسی صارف کو ملاوٹی سامان فروخت کیا گیا ہو اس کا حق بنتا ہے کہ وہ ملاوٹی سامان کی قیمت واپس لے اور ملاوٹ سے  نقصان کا معاوضہ طلب کرے‘۔
سبق نیوز کے مطابق پبلک پراسیکوشن نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ ’صارف کے حق معاوضہ کے علاوہ تاجر کی ذمہ داری ہے کہ وہ ملاوٹی سامان مارکیٹ سے اٹھائے اور مقررہ قوانین کے مطابق صارفین کو سامان کی قیمت ادا کرے‘۔

شیئر: