Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فرانس 24 نے 'یہود مخالف' ٹویٹ پر لبنانی صحافی کو کام سے روک دیا

ذاتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ہولوکاسٹ کا حوالہ دینے کا الزام لگایا ہے۔ فوٹو نہار نیٹ
فرانسیسی بین الاقوامی نیوز نیٹ ورک فرانس 24 نے گزشتہ روز بدھ کو اعلان کیا ہے کہ اپنی عربی سروس میں یہود مخالف ٹویٹ کی تحقیقات کے بعد لبنان میں مقیم اپنی صحافی کو کام کرنے سے روک دیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق  نیوز چینل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فرانس 24 چینل نے  اپنے ساتھ کام کرنے والی پروڈکشن کمپنی کو مطلع کیا ہے کہ لبنان میں کام کرنے والی صحافی جوئیل مارون کے خلاف شکایت ہے۔

تحقیقات مکمل ہونے کے بعد  چینل نے تین صحافیوں کو بحال کردیا۔ فوٹو ٹوئٹر

لبنانی صحافی چینل اس صحافی کے ساتھ تمام تعاون ختم کر رہا ہے کیونکہ اس کے ذاتی اکاؤنٹس پر پوسٹ کیے گئے عدم برداشت کے پیغامات ہیں۔
نیٹ ورک نے مارون کی تصدیق شدہ سوشل میڈیا پوسٹس کو  مجرمانہ طور پر قابل مذمت  قرار دیتے ہوئے کہا  ہے کہ  فرانس 24 چینل کی ساکھ اور اس کے نیوز روم کی پیشہ ورانہ مہارت کو پہنچنے والے نقصان کے لیے ان کے خلاف شکایت بھی درج کرائی جائے گی۔
واضح رہے کہ پیر کے روز خبر دی تھی کہ  فرانس 24 نے اپنی عربی سروس کے چار صحافیوں کو مشرق وسطیٰ کی رپورٹنگ میں اشتعال انگیز مواد پوسٹ کرنے کے الزامات کی تحقیقات کے لیے معطل کر دیا ہے۔
پولیٹیکو نیوز ویب سائٹ کے مطابق  میڈیا واچ ڈاگ نے صحافیوں پر اپنے ذاتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ہولوکاسٹ کا حوالہ دینے کا الزام لگایا ہے۔
تحقیقات مکمل ہونے کے بعد  فرانس 24 نے تین دیگر صحافیوں کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا بشرطیکہ وہ  فرانس 24 کے ضابطہ اخلاق میں متعین غیر جانبداری کے معیار کی تعمیل کریں اور خاص طور پر ذاتی سوشل اکاؤنٹس کو اپنی پیشہ ورانہ خدمات کے اصولوں کے حوالے سے استعمال کریں۔
فرانس 24  کی جانب سے وضاحت کی گئی ہے کہ بحال کئے گئے تین صحافیوں کی کچھ ذاتی پوسٹس تھیں جو کہ چینل کے ضابطہ اخلاق سے مطابقت نہیں رکھتی تھیں۔

شیئر: