Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈیا: خالصتان کے حامی سکھ رہنما امرت پال سنگھ کی گرفتاری کے لیے چھاپے

امرت پال سنگھ کے حامیوں کو شاہ کوٹ پہنچنے کی اپیل کی گئی ہے۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
انڈیا کے شہر جالندھر میں پولیس نے علیحدگی پسند سکھ رہنما اور ’وارث پنجاب دے‘ کے سربراہ امرت پال سنگھ کو گرفتار کرنے کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
این ڈی ٹی وی کے مطابق امرت پال سنگھ خالصتان کے حامی ہیں۔
ریاستی پولیس کی ایک خصوصی ٹیم جس میں سات اضلاع کے پولیس حکام موجود تھے نے علیحدگی پسند رہنما کے قافلے کا جالندھر کی تحصیل شاہ کوٹ جاتے ہوئے پیچھا کیا۔
امرت پال سنگھ کی گرفتاری کے بعد ان کی تنظیم نے مختلف ویڈیوز جاری کی ہیں جن میں اپنے حامیوں سے شاہ کوٹ پہنچنے کی اپیل کی گئی ہے۔
اس اپیل کے بعد ریاست بھر میں اتوار کو دن 12 بجے تک انٹرنیٹ بند کر دیا گیا ہے۔
امن و امان کی صورت حال میں خرابی کا اندازہ لگاتے ہوئے امرت پال سنگھ کے آبائی گاؤں جلاپور خیرا ضلع امرتسر میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ’پولیس اور پیراملٹری فورسز نے امرت پال سنگھ کے گاؤں کو سیل کر دیا ہے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ’ریاستی حکومت نے امرت پال سنگھ کے خلاف کارروائی کے لیے جی20 اجلاس کے ختم ہونے کا انتظار کیا۔‘

شیئر:

متعلقہ خبریں