Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی،ہاکس بے پر 4نوجوان ڈوب گئے

کراچی ..کراچی میں ہاکس بے پر سمندر میں نہاتے ہوئے  4دوست ڈوب گئے۔ ایک کو بچا لیا گیا ۔کے ایم سی ایمرجنسی رسپانس سینٹر کے مطابق اتوار کی صبح ہاکس بے کینپ پوائنٹ کے قریب 5 نوجوانوں کے ڈوبنے کی اطلاع ملی۔ ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی ۔غوطہ خوروں نے 23 سالہ دانش ، 19 سالہ سید رضا ، 17سالہ مشال منہاس اور 17 سالہ زبیر کی لاشیں نکال لیں۔ 23سالہ سید عمر کو بیہوشی کی حالت میں نکال لیا گیا۔ ڈوبنے والے نوجوان نارتھ ناظم آباد ، فیڈرل بی ایریا اور بفرزون کے رہائشی تھے۔پکنک کے لئے ہاکس بے آئے تھے۔ 
 

شیئر: