Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بابر اعظم کے لیے ستارۂ امتیاز،’والدین اور مداحوں کے نام‘

اعزاز پانے والوں میں بابر اعظم کے علاوہ سکواش لیجنڈ جہانگیر خان اور جان شیر خان بھی شامل ہیں (فوٹو: سکرین گریب)
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ستارہ امیتاز حاصل کرنے والے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے ہیں۔
جمعرات کو گورنر ہاؤس لاہور میں منعقد ہونے والی تقریب میں بابر اعظم سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد کو مختلف اعزازات سے نوازا گیا۔
بابر اعظم سے قبل یہ اعزاز پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کے نام تھا۔
ستازہ امتیاز حاصل کرنے کے بعد پاکستانی کپتان نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ’والد اور والدہ کی موجودگی میں ستارہ امیتاز حاصل کرنا بہت بڑا اعزاز ہے۔ یہ ایوارڈ میرے والدین، مداحوں اور پاکستانی عوام کے نام ہے۔‘

واضح رہے کہ ایوان صدر اسلام آباد میں جمعرات کو یومِ پاکستان کے موقع پر سول اعزازات دینے کی تقریب کا انعقاد ہوا۔
صدرِ ڈاکٹر عارف علوی نے مختلف شعبوں کی نمایاں شخصیات کو سرکاری سول اعزازات سے نوازا۔
ایوانِ صدر میں منعقدہ تقریب میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی۔
پنجاب، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے گورنر ہاؤسز میں بھی تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔
اعزاز پانے والوں میں بابر اعظم کے علاوہ سکواش لیجنڈ جہانگیر خان اور جان شیر خان بھی شامل ہیں۔
اس کے علاوہ مرحوم شاعر و ادیب امجد اسلام امجد، مرحوم اداکار قومی خان کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔
شاعر اور ادیب امجد اسلام امجد کا ایوارڈ ان کے بیٹے نے وصول کیا۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو بھی سول ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

شیئر: