Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیصل بن فرحان کا الجزائری ہم منصب سےرابطہ

الجزائرکے وزیرخارجہ کونئی ذمہ داریاں سنبھالنے پرمبارکباد پیش کی (فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی وزیر خارجہ  شہزادہ فیصل بن فرحان نے جمعرات کو الجزائرکے اپنے ہم منصب احمد عطاف سے ٹیلیفون پر رابطہ قائم کیا۔ 
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق رابطے کا آغاز رمضان المبارک کی مبارکباد سے ہوا۔ دونوں وزرا نے ایک دوسرے کو رمضان کی مبارکباد پیش کی۔ 
سعودی وزیر خارجہ نے اس موقع پر الجزائر کے احمد عطاف کو نئے منصب پر سرفراز ہونے کی مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ اپنی نئی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کرسکیں گے اور اس سلسلے میں سرخرو ہوں گے۔ 
دونوں وزرا نے سعودی عرب اورالجزائر کے تعلقات اور دونوں ملکوں اور برادر عوام رشتوں کے فروغ کی تدابیر کا جائزہ لیا تاکہ فریقین کے مفادات بہتر شکل میں حاصل ہوسکیں۔ 
فیصل بن فرحانب اور عطاف نے باہمی دلچسپی کے علاقائی و بین الاقوامی حالات حاضرہ پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ 

شیئر: