Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خواہش ہے کہ ایران کے ساتھ معاہدہ امن و استحکام کا باعث بنے:سعودی وزیرخارجہ

مملکت نے ایرانی بھائیوں کے ساتھ مکالمے کے کئی دورکیے(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ ’ہماری خواہش ہے کہ ایران کے ساتھ معاہدہ خلیج میں امن واستحکام کے فروغ کا باعث بنے۔‘
وہ جمعرات کو ’نواکشوط‘ میں مسلم وزرائے خارجہ کے 49 سیشن سے خطاب کررہے تھے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق فیصل بن فرحان نے کہا کہ سعودی عرب کویقین ہے کہ ایران کے ساتھ مذہب ، ہمسایہ اورپڑوسی رشتوں سے جڑا ہوا ہے اوراختلافات کو پرامن طریقے سے حل کرنے کے لیے ہمیشہ مکالمے کے لیے ہاتھ بڑھاتا رہا ہے۔
بن فرحان نے مزید کہا کہ مملکت نے اسی بنیاد پردوبرس سے زائد عرصے سے پہلے بغداد اورمسقط اورپھربیجنگ میں ایرانی بھائیوں کے ساتھ مکالمے کے کئی دورمنعقد کیے۔
شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ مذاکرات کا نتیجہ دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کی صورت میں برآمد ہوا۔ دونوں ملک اسلامی تعاون تنظیم’او آئی سی‘ اوراقوام متحدہ کے منشورمیں مذکورمقاصد اوراصولوں کے احترام پرمبنی تعلقات قائم کرنے پرمتفق ہوئے ہیں۔
بن فرحان نے کہا کہ ’ہماری آرزو ہے کہ ایران کے ساتھ معاہدہ خلیج کے امن واستحکام کے فروغ اورمشترکہ اسلامی جدوجہد کے کارواں کے استحکام کا باعث بنے۔‘
انہوں نے توجہ دلائی کہ سعودی عرب ، افغانستان میں امن واستحکام کوضروری اوربے حد اہم سمجھتا ہے، ہرطرح کے تشدد کی مذمت کرتا ہے اورافغان حکام سے چاہتا ہے کہ وہ ملک کے تمام گروپوں کو ساتھ لے کرچلیں ، بین الاقوامی روایات اورمعاہدوں کی پابندی کریں نیز اسلامی شریعت کے مقرر کردہ بنیادی حقوق کا احترام کریں۔

شیئر: