Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ سالانہ 33 فیصد خوراک ضائع ہورہی ہے‘ سعودی عرب میں آگہی مہم

خوراک کے ضیاع کا تخمینہ چالیس ارب ریال کے لگ بھگ ہے ( فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی عرب میں  فوڈ سیکیورٹی کی جنرل اتھارٹی نے رمضان کے دوران خوراک کے ضیاع کو روکنے کے لیے خصوصی آگہی مہم شروع کی ہے جسے ’بالکفایہ تدوم‘ (کفایت شعاری میں پائیداری ہے) کا نام دیا گیا ہے۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق اتھارٹی کی اپیل پر مقامی شہریوں، سرکاری و نجی اداروں اور فلاحی انجمنوں نے مثبت ردعمل دیا ہے۔
اس عزم کا اظہار کیا  کہ دینی، سماجی اور قومی نقطہ نظر سے اس مہم کو کامیاب بنایا جائے گا۔ 
اتھارٹی کا کہنا ہے کہ’ مہم کی شروعات اس احساس کے ساتھ کی جارہی ہے کہ کھانے پینے کی اشیا کی قدرو قیمت سب کو معلوم ہونی چاہئے۔ توازن و اعتدال کے ساتھ خوراک استعمال کرنی چاہئے۔ خوراک کے ضیاع سے پرہیز کرنا چاہئے‘۔
اتھارٹی کا کہنا ہے کہ’ ایک جائزے سے یہ بات ریکارڈ پر آئی ہے کہ سالانہ 33 فیصد خوراک ضائع ہورہی ہے جس کی قیمت کا تخمینہ چالیس ارب ریال کے لگ بھگ ہے‘۔ 

شیئر: