Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی امدادی ایجنسی کے تحت فوڈ باسکٹس کی تقسیم جاری

جمہوریہ چاڈ کے علاقے حجر لمیس میں 6 ٹن فوڈ باسکٹس تقسیم کی گئی ہیں(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات رمضان کے حوالے سے ضرورت مند ممالک اور مسلم معاشروں میں رمضان راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ 
جمہوریہ چاڈ کے علاقے حجر لمیس میں 6 ٹن فوڈ باسکٹس تقسیم کی گئی ہیں جس سے 600 افراد کو فائدہ پہنچا۔ 
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق جمہوریہ مقدونیہ کے شہر سکوبیا میں 5 ٹن 400 فوڈ باسکٹس تقسیم کی گئی ہیں جن سے 120 افراد مستفید ہوئے۔
علاوہ ازیں سوڈان کے علاقے  الکرمک میں انتہائی ضرورت مند افراد میں 400 فوڈ باسکٹس تقسیم کی گئی ہیں۔ جن سے 2 ہزار 558 افراد کو فائدہ پہنچا ہے۔


شاہ سلمان مرکز دنیا بھر میں فوڈ سیکیورٹی کے لیے بھی کام کررہا ہے۔( فوٹو: ایس پی اے)

سوڈان میں رمضان پروگرام کے تحت 32 ہزار 850 فوڈ باسکٹس تقسیم کی جائیں گی جس سے ایک لاکھ 97 ہزار 100 افراد کو فائدہ پہنچے گا۔
مرکز نے جمہوریہ البانیہ میں فوڈ باسکٹس پروجیکٹ کے تحت 5 ٹن 490 فوڈ باسکٹس تقسیم کی ہیں۔ جس سے 300 افراد مستفید ہوئے۔
واضح  رہے کہ شاہ سلمان مرکز دنیا بھر میں ضرورت مند اور مصیبت زدگان کی مدد اور فوڈ سیکیورٹی کے لیے کام کررہا ہے۔

شیئر: