Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی جانب سے فلسطین میں آباد کاری کے اسرائیلی فیصلے کی مذمت

عالمی برادری اسرائیلی قبضے کو ختم کرانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرے(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارت خارجہ نے فلسطینی اراضی میں اسرائیلی قابض فورسز کی جانب رواں ہفتے دوبارہ آبادکاری و رہائشی یونٹس کی تعمیر کے فیصلے کے اعلان کی سخت مذمت کی ہے۔ 
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزارت خارجہ نے فیصلے کی شدید مذمت  کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی قراردیاہے۔
بیان میں کہا گیا کہ’ قابض حکام کی جانب سے خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے‘۔ 
وزارت خارجہ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ ’وہ اسرائیلی قبضے کو ختم کرانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرے اور ایسے اشتعال انگیزعمل کوروکے جو بین الاقوامی امن کی کوششوں کو نقصان پہنچاتے ہیں‘۔ 

شیئر: