Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رمضان میں اہل مدینہ کا مشروب ’الخشہ سوبیا‘ زائرین میں بھی مقبول

سوبیا دارچینی، پسی ہوئی الائچی اور جو سے تیار ہوتا ہے۔ (فوٹو: اخبار 24)
دنیا کے دیگر ممالک کی طرح سعودی عرب میں بھی رمضان کے حوالے سے کئی مشروب عوام میں مقبول ہیں۔ مدینہ منورہ کے باشندے ستر برس سے ’الخشہ سوبیا‘ بڑی پابندی سے استعمال کررہے ہیں۔ 
اخبار 24 کے مطابق مختلف ملکوں میں مذہبی اور سماجی تقریبات کے حوالے سے کھانے اور مشروبات پائے جاتے ہیں۔ یہ عام دنوں میں استعمال کیے جانے والے پکوانوں اور مشروبات سے مختلف ہوتے ہیں۔ 
مدینہ منورہ میں الخشہ خاندان سوبیا مشروب کے حوالے سے مشہور ہے۔ یہ خاندان 70 برس سے سوبیا فروخت کرتا رہا ہے۔ اب سوبیا الخشہ کے نام سے کاروباری ٹریذ مارک رجسٹر کرالیا ہے۔ 
سوبیا الخشہ بنانے کے ماہر چاچا سعود الخشہ کا کہنا ہے کہ’ ہمارے خاندان میں سوبیا کی تیاری آباؤ اجداد سے ورثے میں ملی ہے۔ میں خود بھی 70 سال سے اس پیشے سے منسلک ہوں۔ شروع میں سوبیا تھیلیوں میں فروخت ہوتا تھا اور اب پلاسٹک کے کین میں بیچا جاتا ہے‘۔
چاچا سعودالخشہ  نے بتایا کہ ’سوبیا مشروب رمضان کے دوران مدینہ منورہ کے زائرین میں بہت زیادہ مقبول ہوچکا ہے‘۔
سعودی شہری عبدالعزیز الجبیلان نے بتایا کہ ’میرا تعلق جدہ سے ہے تاہم جب بھی مدینہ آتا ہوں۔ سوبیا مشروبب ضرور پیتا ہوں اور بار بار پیتا ہوں۔
عبدالکریم الحربی نے کہا کہ’ مدینہ ہی نہیں بلکہ  سعودی عرب کے پورے مغربی علاقے میں سوبیا الخشہ مشہور ہے‘۔
 تیونس کے شہری محمد امین کا کہنا ہے کہ ’رمضان دسترخوان سوبیا الخشہ کے بغیر نا مکمل رہتا ہے‘۔
یاد رہے کہ سوبیا مفید قدرتی عناصر سے بھرپور ہے۔ یہ دارچینی، پسی ہوئی الائچی اور جو سے تیار ہوتا ہے۔ اہل مدینہ کا محبوب ترین اور سحر آفریں مشروب مانا جاتا ہے۔

شیئر: