Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور برطانیہ کے سیکیورٹی اور تربیت کے شعبے میں معاہدے

سعودی وزیر داخلہ نے لندن میں برطانوی ہم منصب سے ملاقات کی ہے( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف نے  منگل کو لندن میں برطانوی وزیر داخلہ سویلا بریورمین سے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے  کے مطابق شہزادہ عبدالعزیز بن سعود نے برطانیہ اور سعودی عرب دوست ملکوں کے تاریخی اور سٹراٹیجک تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی کاوشوں پر برطانوی ہم منصب کا شکریہ ادا کیا۔
شہزادہ عبدالعزیز نے کہا کہ’ سعودی حکومت برطانیہ  کے ساتھ امن وامان کے سلسلے میں تعاون کو قدرو منزلت کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ دونوں ملکوں میں وزارت داخلہ امن و امان برقرار رکھنے کے سلسلے میں ایک دوسرے سےتعاون کررہی ہیں‘۔ 


مشترکہ سیکیورٹی تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا( فوٹو: ایس پی اے)

برطانیہ اور سعودی عرب کے وزرائے داخلہ نے ملاقات کے دوران مشترکہ سیکیورٹی تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر سعودی عرب اور برطانیہ کی وزارت داخلہ کے درمیان سیکیورٹی،ترقی اور تربیت کے شعبے میں متعدد معاہدوں پر دستخط  بھی کیے گئے۔
 برطانیہ میں متعین سعودی سفیر شہزادہ خالد بن بندر، سیکریٹری داخلہ ڈاکٹر ھشام الفالح، سعودی وزارت داخلہ کے متعدد عہدیدار، برطانوی وزارت داخلہ کے اعلی عہدیدار اور مملکت میں متعین برطانوی سفیر شریک رہے۔

شیئر: