Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بحرین کے دفتر خارجہ میں عراقی ناظم الامور کی طلبی

عراق نے ناظم الامور کو بغداد بلانے کا فیصلہ کیا ہے ( فوٹو: بحرین نیوز ایجنسی)
بحرین نے سفارتی روایات کی خلاف ورزی پر عراقی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاجی یادداشت حوالے کی ہے۔
 بحرین کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق دفتر خارجہ  کے بیان میں کہا گیا کہ بحرین میں عراقی سفارتخانے کےناظم الامور موید عمرعبدالرحمن کو طلب کرکے بتایا کہ’ انہوں نے سفارتی روایات کی ’بار بار‘ خلاف ورزی کی اور ان کے حالیہ’ ناقابل قبول رویے‘ نے اندرونی معاملات میں مداخلت کی ہے‘۔
بیان میں کہا گیا کہ ’عراقی ناظم الامور کا رویہ نا پسندیدہ ہے جو کچھ  کیا وہ بحرین میں سفارتی پروٹوکول اور سفارتی فرائض کے منافی ہے۔ بحرین کے اندرونی امور میں مداخلت ناقابل قبول ہے‘۔ 
بحرین کے احتجاج کے بعد عراقی وزیر خارجہ نے ناظم الامور کو بغداد بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

شیئر: