Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابوظبی میں مساجد کے اطراف غلط پارکنگ پر 500 درہم جرمانہ

رمضان کے دوران ٹریفک سلامتی کا جامع  پلان تیار کیا گیا ہے( فوٹو: امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں ابوظبی محکمہ ٹریفک نے خبردار کیا ہے کہ ’مساجد کے اطراف غلط طریقے سے گاڑی پارک کرنے پر500 درہم جرمانہ ہوگا‘۔
الامارات الیوم کے مطابق دبئی ٹریفک پولیس نے گاڑیوں کے مالکان سے کہا ہے کہ’ رمضان کے دوران مثبت طرز عمل اپنائیں۔ ٹریفک کے نظام میں خلل نہ پیدا کریں۔ پارکنگ  کے داخلی راستے بند کرنے سے گریز کریں۔ گاڑیاں منظم شکل میں پارک کی جائیں‘۔
’تراویح کے لیے مسجد آتے ہوئے گاڑی ایسے پارک کریں کہ پہلے سے پارک گاڑی کو نکلنے میں پریشانی نہ ہو‘۔
ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ’رمضان کے دوران ٹریفک سلامتی کا جامع  پلان تیار کیا گیا ہے۔ ٹریفک اہلکار سمارٹ سسٹم کے ذریعے ٹریفک خلاف ورزیاں کرنے والوں کے حوالے سے قانونی کارروائی کریں گے‘۔
ٹریفک پولیس نے کہا کہ’ فرض نمازوں خصوصا تراویح کے موقع پر مساجد کے اطراف  ٹریفک رش ہے۔ نماز کے لیے آنے والے فٹ پاتھ اور گاڑیوں کے آگے پیچھے بھی پارکنگ  کردیتے ہیں جس سے پہلے سے پارک گاڑیوں کے  مالکان کو نکلنے میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے‘۔
’رمضان کے دوران ہر سال یہ مناظر دیکھنے میں آتے ہیں۔ اس سے سب کو پریشانی ہورہی ہے۔ ٹریفک اہلکار اسے منظم کرنے کے لیے مہم چلا رہے ہیں‘۔ 

شیئر: